پی پی قائدین کی رہائی کیلئے پیدل مارچ‘ قافلے کی ملتان انٹری‘ بہاولپور بائی پاس پر شاندار استقبال

    پی پی قائدین کی رہائی کیلئے پیدل مارچ‘ قافلے کی ملتان انٹری‘ بہاولپور ...

  



ملتان (سٹی رپورٹر)آصف علی زرداری،فریال تالپور کی رہائی کے لیے(بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

حیدر آباد سے پیدل مارچ کرتا قافلہ ملتان پہنچ گیا بہاولپور بائی پاس چوک پر آصف زرداری رہائی کمیٹی کے چیف آرگنائزر سلیم الرحمن میو،رانا زوالفقار کے ٹی جی،مغیث شہزادہ بھٹو،نزیر کاٹھیا،محمد نواز،رانا اختر،زوالفقار علی،ریاض خان،حنیف رضا،داؤد خان خلجی نے ان کا استقبال کیا قافلہ کی قیادت ندیم جتوئی،شیراز علی،جہانزیب علی،شاہ میر علی،مہر مگسی کر رہے تھے اس موقع پر سلیم الرحمنمیو اور ندیم جتوئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہے اور اگر ان کو کوئی نقصان پہنچاتو عمران خان اور عثمان بزدار زمہ دار ہوں گے انہوں نے کہا کہ مقدمات کا سندھ میں ٹرائل کیا جائے اور ذاتی معالج کی سہولت بھی فراہم کی جائے اور گرفتار قائدین کو رہا کیا جائے قافلہ 14روز میں پیدل حیدر آباد سے ملتان پہنچارات قیام کے بعد روانہ ہوجائے گا۔

استقبال

مزید : ملتان صفحہ آخر