حکومت جلد مہنگائی پر قابو پالے گی‘ حنیف پتافی

  حکومت جلد مہنگائی پر قابو پالے گی‘ حنیف پتافی

  



دراہمہ(نامہ نگار)لغاری گروپ کے سینئر رہنما حاجی محمد اقبال لغاری کے صاحبزادہ محمد رضا خان لغاری کی شادی خانہ آبادی کی(بقیہ نمبر41صفحہ12پر)

تقریبات ان کی رہائش گاہ پر بستی لغاری میں ادا کی گئی۔ شادی میں کاروباری اور علاقہ معززین نے شرکت کی۔شادی تقریبات کے بعد صوبائی مشیر صحت محمد حنیف خان پتافی دوستوں کے ہمراہ میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم عوام کی خدمت کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں انشاء اللہ آپ کی رابطہ سڑکیں جلد مکمل ہو جائیں گی۔ عوام سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔ ملک کی معیشت مضبوط ہو رہی ہے اور جلد مہنگائی پر قابو کر لیں گے اور عوام کو ریلیف فراہم کریں گے آخر مین سردار ابراہیم خان لغاری اور عبدالرحمن خان لغاری کے اس کے بھانجے کی شادی کی مبارکباد پیش کی اور پروقار کھانے کا اہتمام کرنے کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر عبداللہ خان لغاری، نادر خان لغاری، محمد ناصر لغاری، نعمان لغاری، عطا اللہ کھوسہ،،حاجی جان محمد لغاری، عبدالمالک لغاری، کریم بخش کھوسہ، سردار یٰسین خان علیانی ایڈووکیٹ، محمد بلال خان لغاری، حاجی عبدالرزاق سکھانی، ظفر اللہ خان غلزئی ایڈووکیٹ، منور خان، منظور احمد کھوسہ، عبدالستار خان کھوسہ، عبدالخالق لغاری، استاد محمد شفیع لغاری، ملک عبدالحمید ماچھی، محمد ریاض حسین کھوسہ، ملک سرفراز کھنڈویا کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

پتافی

مزید : ملتان صفحہ آخر