نہری پانی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے‘ چودھری مسعود احمد
لیاقت پور(نامہ نگار)تعمیروطن گروپ کے سربراہ اور تحریک انصاف کے ایم(بقیہ نمبر40صفحہ12پر)
پی اے چوہدری مسعوداحمد نے کہا ہے کہ ٹیل تک پانی کی فراہمی کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جاے گا،نہری پانی کی فراہمی کے لئے تمام وسائل کو بروے کار لایا جاے گا۔اپنے دفتر میں چکوک عباسیہ اور چولستان کے نمائندہ افراد سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم نے فصل خریف کی کاشت وبرداشت تک پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی کوشش کی اسی طرح فصل ربیع کی کاشت کے لئے کسانوں کو پانی کی فراہمی یقینی بنائی جاے گی بالخصوص ٹیل کے کاشت کاروں کے مسائل پر بھر پور توجہ دی جاے گی،چوہدری مسعود احمد نے کہا کہ پانی چوری کے معاملات کو کاشت کاروں کی مشاورت سے کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے۔ قبل ازیں چوہدری مسعوداحمد نے چولستان کے چک نمبر179/7Rمیں عمر بگانی کی قل خوانی میں شرکت کی اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی۔
پانی