ناقص پالیسیاں‘ نااہل حکومت کو عوام پر حکمرانی کا کوئی حق نہیں‘ سعود مجید

ناقص پالیسیاں‘ نااہل حکومت کو عوام پر حکمرانی کا کوئی حق نہیں‘ سعود مجید

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماچوہدری سعودمجیدنے کہاہے کہ نااہل حکمرانوں نے اپنی نااہلیت (بقیہ نمبر38صفحہ12پر)

کے باعث پاک فوج جیسے مقدس اداروں کومتنازعہ بناکررکھ دیاہے حکومت اب بھی آرمی چیف کی مدت ملازمت کے معاملہ کوبلڈوز کرنے پرتلی ہوئی ہے اوراس کیلئے اپوزیشن جماعتوں سے کوئی مشاورت نہیں کی جارہی وہ چک110 ڈی این بی میں اہل علاقہ کے ایک اجتماع میں گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈ حکمرانوں نے ملک کوافراتفری اورانتشار کاشکار بناکے رکھ دیاہے بجلی اورپٹرولیم مصنوعات کے علاوہ آئے روز ٹیکسوں کی شرح میں بے مہاراضافہ سے عوام کی زندگی اجیرن ہوکررہ گئی ہے لیکن حکمرانوں کوعوام سے کوئی سروکارنہیں اب توٹماٹر اورسبزیاں بھی عام آدمی کی پہنچ سے دورکردی گئی ہیں چوہدری سعودمجیدنے کہاکہ نالائق حکمران قوم سے کیے گئے کسی ایک وعدے کی بھی پاسداری نہیں کرسکے50 لاکھ گھراورایک کروڑملازمتیں دینے والے اپنے اس وعدہ سے بھی یوٹرن لے چکے ہیں جلدہی ان حکمرانوں نے ریاست مدینہ بنانے کے پاسکتان کے نعرے بھی منہ موڑ لیناہے انہیں سوائے نوازشریف کی بیماری پرسیاست کرنے کے کوئی کام نہیں آتا سلیکٹڈ نے اپنے جیساوزیراعلی سلیکٹ کرکے پنجاب کابیڑاغرق کردیاہے عمران نیازی نے15 ماہ میں عوام کوجھنجنانہیں دیا ایسے نااہل حکمرانوں کوعوام پرحکمرانی کاکوئی حق نہیں انہوں نے علاقہ کے لوگوں سے کہاکہ وہ متحدرہیں اورامیدکادامن نہ چھوڑیں بہت جلدمسلم لیگ ن کی حکومت ہوگی۔ اس موقع پر مستری سلیم، سعدمسعود، چوہدری بشارت، چوہدری محسن، عمران غوری بھی موجود تھے۔

سعود مجید

مزید : ملتان صفحہ آخر