اداروں میں تصادم کی خواہش رکھنے والوں کو منہ کی کھانا پڑی‘ مسز شاہدہ احمد

اداروں میں تصادم کی خواہش رکھنے والوں کو منہ کی کھانا پڑی‘ مسز شاہدہ احمد

  



خانیوال (بیورونیوز) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی مسز شاہدہ احمد نے کہا کہ ریاستی ادارے ایک پیج پر ہیں منفی (بقیہ نمبر37صفحہ12پر)

سیاست کا باب بند ہو چکا ہے عوام نے افرا تفری کی سوچ رکھنے والوں کو مسترد کر دیا ہے۔وہ گزشتہ روز لاہور سے واپسی پر صوبائی حلقہ 209کے معززین علاقہ اور کارکنوں کے وفود سے بات چیت کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اداروں میں تصادم کی خواہش رکھنے والوں کو منہ کی کھانا پڑی آئین و قانون کی بالادستی قائم ہوئی آرمی چیف کی توسیع کے حوالے سے انتشار پھلانے کی تمام خواہش دم توڑ چکی ہیں پارلیمنٹ اور جمہوریت کی بالا دستی قائم کر کے ہی آگے بڑھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بیورو کریسی میں آنے والی تبدیلویں سے بہتری کا عمل تیز ہوگا حکومت عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کار کنوں پر زور دیا کہ وہ بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں نئے بلدیاتی نظام کے تحت ان اداروں کی انتہائی اہمیت ہے با کردار لوگوں کو آگے لائیں۔

مسز شاہدہ

مزید : ملتان صفحہ آخر