پنجاب میں انتظامی عہدوں پر تبدیلیوں سے مثبت اثرات سامنے آئیں گے‘ جاوید وڑائچ

  پنجاب میں انتظامی عہدوں پر تبدیلیوں سے مثبت اثرات سامنے آئیں گے‘ جاوید ...

  



رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) تحریک انصاف عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرے گی اور پنجاب میں انتظامی عہدوں پر تبدیلیوں سے مثبت فرق پڑے گا اور اس نئے پاکستان کی (بقیہ نمبر13صفحہ12پر)

تکمیل ممکن ہوسکے گی۔ ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے رئیس بشیر احمد کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جس جذبے سے عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے وہ دن دور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہوگا اور ہم قرض لینے کی بجائے خوددار اور قرض دینے والے ممالک میں شمار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور صوبائی سطح پر اس سلسلے میں ضروری احکامات جاری کئے گئے ہیں، عوام کو بہت جلد ریلیف ملنا شروع ہوجائے گا۔ اس موقع پر رئیس زین العابدین، ڈاکٹر اعجاز تنویر، شاہد گل، افتخار وڑائچ، رئیس غوث بخش مہر ودیگر سیاسی وسماجی شخصیات اور عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔

جاوید وڑائچ

مزید : ملتان صفحہ آخر