زرداری کی حالت تشویشناک‘ حکومت سابق صدر کو رہا کرے‘ پیپلز پارٹی ملتان

  زرداری کی حالت تشویشناک‘ حکومت سابق صدر کو رہا کرے‘ پیپلز پارٹی ملتان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹی رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود، سینئر نائب صدر جنوبی پنجاب و ممبر فیڈرل کونسل خواجہ رضوان عالم، جنرل سیکرٹری (بقیہ نمبر14صفحہ12پر)

جنوبی پنجاب نتاشہ دولتانہ، ممبر فیڈرل کونسل و کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادر شاھین نے مشترکہ بیان میں ہے کہ آصف علی زرداری کی صحت انتہائی تسویشناک ہے حکومتی حکم پر ڈاکٹرز آصف علی زرداری کی فیملی سے بھی انکی میڈیکل رپورٹس شیئر نہیں کر رہے یہ موجودہ سلیکٹڈ دور میں ظلم و جبر کی بد ترین مثال ہے بنیادی انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں اس سلیکٹڈ حکومت نے آصف علی زرداری کو من گھڑت الزامات کی پاداش میں پابند سلاسل رکھ کر بد ترین ریاستی جبر کا نشانہ بنایا ہوا ہے پیپلزپارٹی کا ہر رہنما عہدیدرا و کارکن اس ریاستی ظلم و بربریت کی شدید مزمت کرتا ہے اور ہمارا مطالبہ ہے کہ آصف علی زرداری کو فوری طور پر رہا کیا جائے تاکہ وہ اپنی فیملی کے ہمراہ اپنے زاتی معالج سے علاج کروا سکیں سلیکٹڈ عمران احمد نیازی اور نیب کے چیئرمین آپ دونوں سن لو اگر خدانخواستہ ہمارے قائد آصف علی زرداری کو کچھ ہوا تو اسکے ذمہ دار آپ دونوں ہوں گے آصف علی زرزاری اس وقت سیاست کے وہ منجھے ہوئے کھلاڑی ہیں جو کہ وفاق کی علامت سمجھے جاتے ہیں آصف علی زرداری کا کیا یہ قصور ہے کہ انہوں نے ہمیشہ پاکستان کی سلامتی اور تمام صوبوں کو انکے جائز اور بنیادی حقوق دینے کی بات کی ہے۔
پیپلز پارٹی