جنوبی پنجاب میں خصوصی مہم‘ 2772بجلی چور وں کاگھیرا تنگ

جنوبی پنجاب میں خصوصی مہم‘ 2772بجلی چور وں کاگھیرا تنگ

  



ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں کے خلاف مہم میں ایک ماہ میں 2772بجلی چورپکڑلئے۔34 لاکھ یونٹس بجلی چوری کرنے پر 5کروڑ65لاکھ(بقیہ نمبر16صفحہ12پر)

روپے جرمانہ عائدکر دیا۔238 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرا دئیے۔یکم تا30نومبر 2019کے دوران2594گھریلو صارفین کو 28لاکھ37ہزار یونٹس چوری کرنے پر 4کروڑ87لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا اور 225مقدمات درج کروائے گئے۔100کمرشل صارفین کو ایک لاکھ 65ہزار یونٹس چوری کرنے پر 35 لاکھ20ہزارروپے جرمانہ عائد اور 10ایف آئی آرز درج، 17صنعتی صارفین کو 60ہزار یونٹس چوری کرنے پر 11لاکھ32ہزارروپے جرمانہ عائد، 50زرعی ٹیوب ویل صارفین کو 3لاکھ20ہزار یونٹس چوری کرنے پر 26لاکھ99ہزارروپے جرمانہ عائد اور تین ایف آئی آرز درج جبکہ دیگر کیٹگریز کے 10صارفین کو تقریبا 20 ہزاریونٹس چوری کرنے پر 4لاکھ19ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ ملتان سرکل میں 294گھریلو،کمرشل, صنعتی،زرعی ٹیوب ویل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو 465210 یونٹس چوری کرنے پر9316052روپے جرمانہ عائد کیاگیااور53مقدمات درج کروائے گئے۔ ڈی جی خان میں 366گھریلو،کمرشل اورصنعتی صارفین کو493806یونٹس چوری کرنے پر7029085روپے جرمانہ عائد کیا اور66ایف آئی آرز درج کروائی گئیں۔ وہاڑی میں 337 گھریلو،کمرشل، صنعتی، ٹیوب ویل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو436338یونٹس چوری کرنے پر6974580 روپے جرمانہ عائد اور 12مقدمات درج،بہاولپور میں 180گھریلو،کمرشل، صنعتی اور ٹیوب ویل صارفین کو 268357یونٹس چوری کرنے پر4803844روپے جرمانہ اور7ایف آئی آرز درج،ساہیوال میں 321 گھریلو،کمرشل،صنعتی، ٹیوب ویل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو498275یونٹس چوری کرنے پر7984798روپے جرمانہ اور35مقدمات درج، رحیم یار خان میں 344گھریلو اورکمرشل صارفین کو 306340 یونٹس چوری کرنے پر4882986روپے جرمانہ اور30ایف آئی آرز درج، مظفر گڑھ میں 326 گھریلو،کمرشل،صنعتی اور ٹیوب ویل صارفین کو 338870 یونٹس چوری کرنے پر5456530 روپے جرمانہ اور6مقدمات درج، بہاولنگر میں 179 گھریلو،کمرشل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو173563یونٹس چوری کرنے پر 3079328 روپے جرمانہ اور21مقدمات درج جبکہ خانیوال میں 425گھریلو،کمرشل، صنعتی، ٹیوب ویل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو 424137 یونٹس چوری کرنے پر 6973146روپے جرمانہ عائد کیاگیااور8 مقدمات درج کروائے گئے۔

گھیرا تنگ

مزید : ملتان صفحہ آخر