اسلامیہ یونیورسٹی‘ سلیکشن بورڈ اجلاس ختم‘ مختلف اسامیوں کیلئے انٹرویوز

  اسلامیہ یونیورسٹی‘ سلیکشن بورڈ اجلاس ختم‘ مختلف اسامیوں کیلئے انٹرویوز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(بیورو رپورٹ‘ڈسٹرکٹ رپورٹر) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے سلیکشن بورڈ کا تین روزہ اجلاس اختتام پذیر ہوگیا۔ اجلاس کی صدارت انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب(بقیہ نمبر17صفحہ12پر)

وائس چانسلرنے کی اور ممبران میں ڈاکٹر شہزاد قیصر، فیڈرل سیکریٹری (ر)، پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی، ڈینز، متعلقہ شعبہ جات کے سربراہان، مختلف جامعات سے آئے ہوئے ماہرین مضامین اور قائم مقام رجسٹرار شہزاد علی گل شریک ہوئے۔ اجلاس میں شعبہ بی ای ایم ایس، بی ایچ ایم ایس، فارمیسی، لائیو سٹاک پروڈکشن اینڈ مینجمنٹ اور شعبہ مینجمنٹ سائنسز میں اسسٹنٹ پروفیسر کی آسامیوں کے لیے انٹرویو لیے گئے۔ شعبہ ریاضی میں ایسوسی ایٹ پروفیسراور شعبہ فزکس کے دو ٹینور ٹریک ایسوسی ایٹ پروفیسر کی ترقی کے لیے بھی انٹر ویو ہوئے۔ اس کے علاوہ ایڈمنسٹریشن کی آسامیوں رجسٹرار، کنٹرولر، ڈائریکٹر آئی ٹی اور ایڈیشنل خزانہ دار کے لیے بھی امیدواروں سے انٹرویو لیے گئے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ موجودہ وائس چانسلر کے دور میں 28پروفیسر ز، 51ایسوسی ایٹ پروفیسر، 52اسسٹنٹ پروفیسر اور 4لیکچررزکی تعیناتی کی جاچکی ہے۔ یہ اقدام یونیورسٹی میں تدریس وتحقیق میں اضافے اور معیار کی بہتری میں بے حد معاون ثابت ہوگا۔
انٹرویوز