پیپلز پارٹی عوامی حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرے گی‘ علی حیدر گیلانی

    پیپلز پارٹی عوامی حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرے گی‘ علی حیدر گیلانی

  



ملتان (سٹی رپورٹر) پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سید علی حیدر گیلانی نے کہا ہے کہ نبی کریم ؐ کی تعلیمات ہم سب کے لئے مشعل راہ ہیں جس پر عمل پیرا ہوکر ہم دنیا و آخرت میں (بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

کامیابی حاصل کرسکتے ہیں نوجوان نسل بے راہ روی کا راستہ اختیار کرنے کی بجائے محنت کرکے حلال رزق سے اپنے خاندانوں کی کفالت کرے تاکہ اللہ اور اس کا رسول ؐ راضی ہو تحفظ عزاداری حضرت امام حسین ؑ صوبہ پنجاب کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید طالب حسین پروازاور علامہ ڈاکٹرمحمدحسین اکبر نے کہا کہ ملتان سمیت جنو بی پنجاب کے پڑھے لکھے نوجوان اور مختلف شعبہ ہائے سے وابستہ افراد دنیا بھر میں ملک وقوم کا نام روشن کر رہے ہیں پاکستان ہمارا ہے اور ہم سب نے مل کر ہی وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کے لئے آگے بڑھنا ہے تاکہ ترقی یافتہ ممالک کی صفوں میں شامل ہو سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی آفس کا افتتاح کرنے کے موقع پر معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا جس میں صدر الحاج شفقت حسنین بھٹہ، سید وسیم عباس شمسی، علامہ حسنین (پنڈی) سابق ایم پی اے عثمان بھٹی، ڈاکٹر مدثر، طارق نانڈلہ، سید ثقلین شاہ، زاہد حسین ایڈووکیٹ، محسن بھٹی ایڈووکیٹ، محمد کامران بھٹی، شاہد رضا صدیقی، مظہر کھاکھی،ڈاکٹر اطہر، ملک سجاد کھاکھی، سید اجمل شیرازی، ملک علی عباس کھاکھی،رانا شہزاد، عارف شیخ، نور حسین، سلیم لون، مخدوم شاہد عباس شمسی بھی موجود تھے جبکہ اس موقع پر علامہ حسنین نے دعا کرائی سید علی حیدر گیلانی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی آج بھی ملک کی بڑی عوامی جمہوری جماعت ہے اور عوام کے حقوق کے لئے دن رات ہر سطح پر اپنی آواز بلند کر رہی ہے۔

علی حیدر گیلانی

مزید : ملتان صفحہ آخر