بلدیاتی سسٹم‘ عوامی نمائندوں کو وسیع اختیارات حاصل ہوں گے‘ عامر طلال گوپانگ

  بلدیاتی سسٹم‘ عوامی نمائندوں کو وسیع اختیارات حاصل ہوں گے‘ عامر طلال ...

  



سلطان پور(نامہ نگار)آئندہ بلدیاتی انتخابات میں عوام حکومتی امیدواروں کو منتخب کریں ورنہ ترقیاتی کاموں کا تسلسل قائم نہیں رہے گا، فنڈز ریلیز ہوتے ہی اندرون شہر علی پور اورٹاؤن(بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

کمیٹی گھلواں میں سوئی گیس فراہمی کاکام ترجیح بنیادوں پر شروع کردیا جائیگا۔ ان خیالات کااظہارممبرقومی اسمبلی عامر طلال گوپانگ نے سابق چیئرمین یوسی گھلواں خاورعباس گھلو کے ڈیرہ پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات حکومت کاایک انقلابی اقدام ہے جس کا مقصد نچلی سطح پر عوام کو اختیارات منتقلی کرنا ہے۔ عوامی نمائندوں کو وسیع تراختیارات حاصل ہونگے۔انہوں نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام میں تحصیل علی پور میں متحد ٹاؤن کمیٹیوں کا اضافہ کردیاگیا ہے۔ نئی قائم ہونے والی ٹاؤن کمیٹیوں میں سیت پور،خیرپور سادات اورگھلواں شہر شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی حکومتی حمایت یافتہ بلدیاتی امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب کریں ورنہ ترقیاتی کاموں کو بھول جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تحصیل علی پور میں گوپانگ گروپ نے ابھی تک اپنے بلدیاتی امیدوار فائنل نہیں کئے۔باہمی مشاورت سے امیدوار منتخب کئے جائیں گے۔ اس موقع پر ملک عبدالخالق گورایہ، مولوی طالب کھوکھر،حاجی محمد شاکر،عقیل شاہ،ملک فیاض گورایہ، ملک اللہ ڈیوایا گھلو، لیاقت علی اعوان،ملک محمد طارق گھلو اور ملک زوارعلی گھلو سماجی رہنما وملک کرکٹ کلب علی پور کے بانی وجنرل سیکرٹری اورنمائندہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق سینئر نائب صدر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔سردار عامر طلال خان گوپانگ نے سابق ضلعی چیئرمین سردار حافظ محمد عمر خان گوپانگ کے ہمراہ یوسی لتی کا دورہ کرتے ہوئے معززین علاقہ سید طاہر رضا ایڈووکیٹ،ملک رجب حسین لانگ، ملک عبدالستار بوہڑ، جام اللہ بخش ٹانوری، ملک جاوید ارائیں، امداد خان گوپانگ، ملک پرویز بوہڑ،ملک کالوسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حلقہ میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یوسی لتی کیلئے 30 لاکھ کے فنڈز فراہم کر دئیے۔موضع غوث پور اور فتح پور جنوبی سلطان پور میں سڑکوں اور سولنگ پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔انشا ء اللہ اسی طرح عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر