قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
ملتان (سٹی رپورٹر)قومی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیر اہتمام شمع بناسپتی کے اشتراک سے ناروے میں قرآن مجید کی گستاخی کے(بقیہ نمبر34صفحہ12پر)
حوالے سے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا جس میں مختلف سیاسی مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت دیگر مذاہب کے رہنما بھی موجود تھے اس موقع پر پروفیسر حنیف چوہدری،عامر محمود نقشبندی،فادر جمشید البرٹ،ڈاکٹر کشور مراد،علامہ رشید ارشد کشمیری،جہانزیب وارن،مخدوم ذوہیب گیلانی،رانا فراز نون،ابوبکر عثمان،ایازالحسن قاسمی،ملک تاج محمد تاج،بابو نفیس انصاری،نورالامین خاکوانی،پیٹرک سرفراز گل،صائمہ علی،ثمینہ آرزو،رضوانہ شاہین نے شرکت کی شرکاء مظاہرہ نے ناروے میں قرآن مجید کی گستاخی کی کوشش پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عالم اسلام سے متحد ہونے کی اپیل کی اور مہذب دنیا کا ضمیر جھنجھوڑنے کے لیے مسلم حکمرانوں اور اقوام متحدہ پر زور دیا گیا کہ وہ اپنا کردار ادا کریں اور دنیا کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے اس قسم کے واقعات کی روک تھام کی ضرورت پر زور دیا
مظاہرہ