معذور افراد کیساتھ اظہار یکجہتی کا آج عالمی دن

  معذور افراد کیساتھ اظہار یکجہتی کا آج عالمی دن

  



کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھرمیں معذور افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کا عالمی دن آج منایاجائے گا،معذور افراد (بقیہ نمبر33صفحہ12پر)

کے عالمی دن منانے کا مقصد دنیا بھر میں معذوروں کو درپیش مسائل کا اجاگر کرنا اور معاشرے میں ان افراد کی افادیت پر زور ڈالنا ہے،یہ دن پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال3 دسمبر کو منایا جاتا ہے، اقوام متحدہ میں معذور افراد کی داد رسی کیلئے ان کا دن منانے کا فیصلہ انیس سو بانوے میں قرارداد پاس کر کے کیا گیا،اس موقع پر معذور افراد کی فلاح و بہبود اور ان کی اچھی تعلیم و تربیت اور حوصلہ افزائی کیلئے سیمینارز، ورکشاپ اور ان کے اعزاز میں تفریحی سرگرمیوں پر مبنی تقاریب کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے تاکہ معاشرے میں وہ بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرسکیں،ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق دنیا میں اس وقت 6 سو ملین افراد معذور ہیں یعنی دنیا میں ہر10 میں ایک شخص معذور ہے،ترقی پزیر ممالک میں اسی سے 90 فیصد خصوصی افراد کو زندگی میں آگے بڑھنے کے مواقع میسر نہیں، جب کہ ترقی یافتہ ممالک میں اس کا تناسب 50سے 70 فیصد ہے جبکہ ان میں سے80 فیصد کا تعلق ترقی پزیر ممالک سے ہے

عالمی دن

مزید : ملتان صفحہ آخر