کمشنر ڈیرہ نسیم صادق کی پہلے روز افسروں سے میٹنگ‘ عوام کو ریلیف دینے کا حکم

کمشنر ڈیرہ نسیم صادق کی پہلے روز افسروں سے میٹنگ‘ عوام کو ریلیف دینے کا حکم

  



ڈیرہ غازی خان(سٹی رپورٹر) نسیم صادق نے کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے۔پہلے روز عوام کے مسائل سننے اور درخواستوں پر احکامات(بقیہ نمبر31صفحہ12پر)

جاری کرنے کے علاوہ انتظامی افسران سے تعارفی اجلاس منعقد کیا۔ آفیسران سے میٹنگ کے دوران کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ ٹیم کے طور پر کام کرکے عوام کے مسائل حل کریں گے۔مسائل کے ادراک کیلئے براہ راست عوام سے رابطہ رکھا جائیگا۔فیلڈ وزٹ کو ترجیح دی جائے گی۔ریونیو افسران زیر التوا کیسز فریقین کی سماعت اور فیلڈ وزٹ کرکیفوری طور پر نمٹائیں۔افسران ذمہ داری دوسروں پر سونپنے کی روش ترک کریں۔عوام کو عزت وتکریم دے کر ان جائز مسائل حل کرکے عوامی توقعات پر پورا اترا جائے۔کمشنر نے کہا کہ عوام کے ساتھ ملکر خطہ کی بہتری کیلئے کام کیا جائیگا۔کام میں سستی اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

حکم

مزید : ملتان صفحہ آخر