تنخواہیں ”جام“ ہونے پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا شدید احتجاج‘ ہڑتال کی دھمکی
ملتان(وقائع نگار)صوبہ کے مختلف اضلاع میں درجنوں ڈاکٹروں کی تنخواہیں روک لی گئی ہیں۔جس پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے شدید احتجاج کیا ہے اور ڈاکٹروں کو فوری طور پر(بقیہ نمبر30صفحہ12پر)
تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر پنجاب کے زیر انتظام ہسپتالوں میں سینیئر میڈیکل آفیسرز کی خالی آسامیوں پر ایڈجسٹ کئے گئے میڈیکل آفیسرز کی تنخواہیں اکاونٹس دفاتر نے روک لی ہیں۔وائی ڈی اے عہدیداروں نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کی بجائے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر پنجاب کی تنخواہ روکی جائے کیونکہ ڈاکٹر تو تھرو پراپر چینل اور قواعد کے مطابق ایڈجسٹ کئے گئے ہیں۔وائی ڈی اے نے میڈیکل آفیسرز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کی دھمکی دی ہے۔
دھمکی