ٹرینوں میں چوہوں کا ”مفت سفر“ مسافر خوفزدہ‘ بچوں کی چیخیں
ملتان(نمائندہ خصوصی)پاکستان ریلوے کی مختلف ٹرینوں کی بوگیوں کوچوہوں نے مستقل مسکن بنالیاہواہے ملتان سے(بقیہ نمبر29صفحہ12پر)
راولپنڈی کے لئے چلنے والی مہرجبکہ کراچی سے لاہور جانے والے عوام ایکسپریس میں چوہوں کی موجودگی سے مسافروں کوپریشانی کاسامناکرناپڑتاہے،بوگیوں میں چوہوں والی بوگیوں میں سفرکرنے والے مسافررات میں سونہیں سکتے تفصیل کے مطابق چوہوں کی بھرمار نے ریلوے پاکستان کی ریل گاڑیوں میں صفائی کی ناقص صورتحال کا پول کھول دیا پاکستان ریلوے کی ٹرینوں میں مسافروں کے ہمراہ چوہے بھی سفر کرنے لگے ہیں، ٹرینوں میں صفائی کی ناقص صورتحال کے باعث مسافر گاڑیوں میں چوہوں نے بسیرا کر لیا ہے، ٹرینوں میں اب مسافروں کے ساتھ ساتھ بغیر ٹکٹ چوہوں نے بھی سفر شروع کر دیا ہے گزشتہ روزکراچی سے لاہور جانے والی عوام ایکسپریس میں چوہے گھس آئے جس کے باعث بوگیوں میں موجود مسافروں نے خوفزدہ ہو کر چیخنا شروع کر دیا،عوام ایکسپریس کی بزنس کلاس بوگی میں چوہوں نے پوری رات مسافروں کو پریشان کئے رکھا،جبکہ عوام ایکسپریس میں گھسنے والے چوہوں کی وجہ سے مسافر ٹرین میں خوفزدہ رہے،بوگیوں میں چوہوں کی موجودگی اور تعفن سے مسافروں کو سفر میں شدید مشکلات سامنا رہا جبکہ صفائی کے عملہ کو بتانے کے باوجود پورے سفر کے دوران عملہ نے چوہوں کو تلف کرنے کیلئے اقدامات نہیں کئے مسافروں کا کہنا تھا پوری رات چھوٹے بچوں کو ڈر کے مارے نہیں سلایا کہ کہیں چوہے نہ کاٹ لیں بتایاجاتاہے کہ اس طرح ملتان راولپنڈی کے درمیان چلنے والی مہرایکسپریس کی بوگیوں میں بھی چوہے موجودہیں چوہوں کی موجودگی سے متعلق مسافروں کاکہناہے کہ خوفزدہ ہو کر سفر کرنے سے بہتر ہے بس کے ذریعے سفر کر لیں۔اس سلسلہ میں ریلوے انتظامیہ کاکہناہے کہ مسافراپنے ساتھ کھانے پینے کی لائی ہوئی اشیاء کوتلف کرنے کی بجائے بوگیوں میں چھوڑدیتے ہیں یہی کھانے پینے کی اشیاء چوہوں کواپنی طرف متوجہ کرنے کاسبب بنتی ہیں۔مسافروں کوچاہیے کہ بوگیوں کواپناگھرسمجھیں اورصفائی ستھرائی کے معاملہ میں ریلوے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں
چوہے