کالے یرقان کا حملہ‘ 3افراد ہسپتال میں جاں بحق

کالے یرقان کا حملہ‘ 3افراد ہسپتال میں جاں بحق

  



رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)کالے یرقان میں مبتلا تین افراد ہسپتال میں (بقیہ نمبر28صفحہ12پر)

دم توڑگئے تفصیل کے مطابق گھوٹکی کی رہائشی60سالہ دری مائی‘ گلشن اقبال کی60سالہ کلثوم بی بی اور سردار گڑھ کارہائشی70سالہ پیراں دتہ کوکالے یرقان میں مبتلا ہونے پرورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود تینوں افراد جانبرنہ ہوپائے اور دم توڑگئے جبکہ4متاثرین جن میں جمالدین والی کی41سالہ شبیراں مائی‘ بستی امانت علی کا52سالہ محمدامین‘ دڑی سانگھی کا36 سالہ محمدافضل اور خانپورکارہائشی70سالہ محمداسلم کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

کالا یرقان

مزید : ملتان صفحہ آخر