ٹریکٹر ٹرالی حادثہ میں جاں بحق 5افراد کی نمازجنازہ‘ رقت آمیز مناظر

ٹریکٹر ٹرالی حادثہ میں جاں بحق 5افراد کی نمازجنازہ‘ رقت آمیز مناظر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
دائرہ دین پناہ(نامہ نگار)بستی شیخاں تونسہ بیراج،ٹریکٹر ٹرالی حادثہ(بقیہ نمبر26صفحہ12پر)

میں جاں بحق5افراد کی نمازجنازہ ادا کردی گئی تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ ہیڈتونسہ بیراج بستی شیخاں پر گزشتہ روز2ٹریکٹر ٹرالیوں میں خوفناک تصادم کے نتیجہ میں سپربندسے گزرتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی کے الٹنے سے بستی شیخاں کے رہائشی مزدور موہانہ خاندان کی خواتین جو اپنے بچوں کے ہمراہ مزدوری کی غرض سے زمیندار کے کھیت سے کپاس کی چنائی کے لیے سوارتھیں جس میں سے 2بچوں سمیت 5خواتین جاں بحق ہوگئیں تھیں انسیہ بی بی دختر عبداللطیف،3سالہ عمران ولد عبداللطیف،نذیرمائی زوجہ محمد حسین،بختاور دخترمحمد افضل،پروین دختر اللہ بخش کی نمازجنازہ اداکردی گئی جس میں تحصیل بھرکی سیاسی،سماجی شخصیات نے شرکت کی نمازجنازہ میں رقت آمیز مناظر دیکھنے کوملے،نشترمیں موجود زخمیوں وزیراں زوجہ غلام حسن،ہاجراں زوجہ محمد بلال،کلثوم زوجہ عبداللطیف،حسینہ زوجہ نصیراحمد،سدرہ دختر عبدالرحمن،ماروی دختر عزیزاللہ کی حالت بدستور تشویش ناک ہے،پولیس دائرہ دین پناہ نے ایک ٹریکٹر ڈرائیور غلام عباس سیانی کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں جبکہ ڈرائیور مفرور ہے۔
نمازجنازہ