عبوری ضمانت خارج ہونے پر نائب تحصیلدارگرفتار‘ اینٹی کرپشن ٹیم کا چک نمبر407ٹی ڈی اے میں کریک ڈاؤن‘ 48کنال سرکاری اراضی واگذار

    عبوری ضمانت خارج ہونے پر نائب تحصیلدارگرفتار‘ اینٹی کرپشن ٹیم کا چک ...

  



ڈیرہ‘چوک اعظم (سٹی رپورٹر‘نامہ نگار)سرکل آفیسر اینٹی کرپشن اظہر حسین(بقیہ نمبر25صفحہ12پر)

سانگھی،اے آیس آئی مہر فیاض حسین،ارشد گٹ،ملک قدیر جکھڑ پر مشتمل خصوصی ٹیم نے دو مختلف کارروائیوں میں کرپشن کے مقدموں میں ملوث نائب تحصیلدار ذوالفقار علی گرداور غلام مرتضی خان کو عدالت عالیہ ملتان بینچ سے عبوری ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کرلیا،اسی طرح چک نمبر 407ٹی ڈی اے میں 48کنال سرکاری رقبہ مالیتی ایک کروڑ دو لاکھ روپے ناجائز قابض محمدافضل ولد برکت علی سے واگزار کرا کے گرداور محکمہ ریونیو سیف اللہ اور پٹواری شوکت علی کے حوالے کردیا گیا۔سرکل آفیسر اینٹی کرپشن نے اس موقع پر بتایا کہ حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں سرکاری زمینیں قابضین سے واگزار کرنے کے لیے محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیمیں سرگرم عمل ہیں۔

واگذار

مزید : ملتان صفحہ آخر