رحیم یار خان‘ چوبارہ میں حادثے‘ 4افراد جاں بحق‘ نشئی کی لاش برآمد

رحیم یار خان‘ چوبارہ میں حادثے‘ 4افراد جاں بحق‘ نشئی کی لاش برآمد

  



ملتان‘ رحیم یار خان‘ چوبارہ (وقائع نگار‘ بیورو رپورٹ‘ نمائندہ خصوصی) ملتان سمیت مختلف شہروں میں بچی سمیت 5افراد ابدی نیند سو گئے ہیں۔ تھانہ چہلیک کے علاقے سے35سالہ شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے۔ تفصیل کے مطابق شہباز شریف ہسپتال کی پارکنگ سٹینڈ سے ایک شخص مردہ حالت میں (بقیہ نمبر18صفحہ12پر)

پایا گیا جس کی شناخت محمد طاہر کے نام سے ہوئی جو مظفر گڑھ کا رہائشی بتایا جاتا ہے، پولیس کے مطابق نعش نشئی کی ہے جو نشے کا عادی بتایا جاتا ہے جبکہ موقع سے خنجر بھی پولیس نے برآمد کیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر نشتر ہسپتال کے سرد رکھوانے کے بعد کارروائی شروع کردی ہے۔ ٹریفک حادثات میں شدید زخمی ہونے والے دو افراد ہسپتال میں دم توڑگئے۔ ٹریفک کاپہلا حادثہ نوریوالی کے رہائشی17 سالہ محمد شہزاد کے ساتھ پیش آیا جو موٹرسائیکل پرسوار ہوکر کام کے سلسلہ میں جارہاتھاکہ سامنے سے آنیوالی تیز رفتار کار سے ٹکراگیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا جبکہ دوسرا حادثہ فصل پور کے رہائشی 32سالہ محمدامین کے ساتھ پیش آیا جو موٹر سائیکل پرسوارہوکر جارہاتھاکہ سامنے سے آنیوالے تیز رفتار موٹر سائیکل سوار سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا‘ ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود دونوں افراد جانبرنہ ہوپائے اور دم توڑگئے جبکہ مختلف حادثات میں زخمی ہونے والے36افراد جن میں جدہ ٹاؤن کی 20سالہ مبشرہ ساجد‘ چک135کی26سالہ پاروتی دیوی‘ حاجی محمد کالونی کی40سالہ خالدہ ریاض‘ ابوظہبی کالونی کا 55 سالہ محمد شریف‘ چک72کا15سالہ مزمل حسین‘ صادق آبادکا12 سالہ محمدانس‘ مؤمبارک کا16سالہ محمداسامہ‘40سالہ آصف علی‘ تھلی چوک کا40سالہ محمدجواد اور نظام آباد کارہائشی22سالہ محمد عرفان وغیرہ شامل ہیں۔ ان افراد کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔علاوہ ازیں چوبارہ کچہری کے سامنے موٹر سائیکل اور ہائی روف مہر بشیر مورز کی ٹکرسے ماں بیٹی مو قع پر جاں بحق ہوگئے چکنمبر 377 TDA کا رہائشی خوشی محمد ولدبرکت علی ارائیں اپنی سالی نانوں ڈوگر والا لاہور کی رہائشی مسما? زہراں بی بی زوجہ محمدافتخارارائیں جس کے ساتھ اسکی 3 سالہ بچی بھی تھی نادرا آفس چوبارہ میں شناختی کارڈ بنوانے کیلیے آرہے تھے جونہی یو ٹرن سے مڑے سامنے آنیوالی APV مہر بشیر موور نمبری 6275 LES کی زدمیں آگئے جس سے زہراں بی بی اور 3 سالہ بچی موقع پر جاں بحق ہوگئی اورشدید زخمی خوشی محمدکو THQ چوبارہ ایمرجنسی میں لایا گیا جسے بعدمیں DHQ لیہ ریفر کردیاگیا ہے

حادثہ

مزید : ملتان صفحہ آخر