معذوروں کا عالمی دن‘ چوک نواں شہرسے پریس کلب تک واک

  معذوروں کا عالمی دن‘ چوک نواں شہرسے پریس کلب تک واک

  



ملتان (سٹی رپورٹر)محمد بن قاسم بلائنڈ ویلفیئرکمپلیکس ملتان کے زیراہتمام معذوروں کے عالمی کے سلسلے میں چوک نواں شہر سے پریس کلب ملتان تک واک منعقد کی گئی جس کی قیادت(بقیہ نمبر19صفحہ12پر)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل قمر الزمان قیصرانی، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رائے اختر اظہر، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملک محمد یونس، محمد قائم خان کرمانی، سعدیہ کرمانی، ڈایکٹر اکمل مدنی، احمدچشتی، رانا فرہاد اور سول سوسائٹی ملتان نے کی۔ واک سے خطاب کرتے ہوئے قمر الزمان قیصرانی نے کہا کہ معذور افراد کا ہر کسی کو احترام کرنا چاہیے۔ معذور افراد کا عالمی دن منانے کا واحد مقصد یہ ہے کہ اس سے لوگوں کو آگاہی حاصل ہو اور وہ عام زندگی میں معذور افراد کی مدد کریں یہاں پر عوام الناس پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ معذور افراد کے حقوق کے سلسلہ میں تعاون کریں تاکہ معذور افراد بھی معاشرے کے شانہ بشانہ کام کرکے معاشرے میں فعال کردار ادا کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ معذور افراد کے لیے خصوصی اقدامات کررہی ہے جو کہ انکے لیے معذوروں کے عالمی دن کا تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ جو بھی بڑی بلڈنگ اور پلازہ بنے گا اس میں معذور افراد کی سہولیات کو مدنظر رکھا جائے گا اور بلڈنگ کا نقشہ پاس کرانے کے لیے یہ اقدامات ضروری ہیں۔ واک سے خطاب کرتے ہوئے محمد قائم خان کرمانی نے کہا نابینا افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں انکی تعلیم وتربیت کرکے روزگار کے بہترین مواقع فراہم کئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں بیشمار نعمتوں سے مالا مال کیا ہے، اگرنابینا افراد ایک نعمت سے محروم ہیں تو اللہ تعالیٰ نے اس کے بدلے میں دیگر خصوصیات سے نوازا ہے۔ اس موقع پر سعدیہ کرمانی(ڈائریکٹر ادارہ ہذا) نے کہا کہ3دسمبر معذوروں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے منایا جاتا ہے اس دن منانے کا واحد مقصد یہ ہے کہ عام افراد معذوروں کا ہاتھ تھامے اور حکومت انکے لیے بہترین مراعات کا اعلان کرے۔انہوں نے واک کے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ واک سے خطاب کرتے ہوئے رائے اختر اظہر نے کہا کہ محمد بن قاسم بلائنڈ سنٹر سے سینکڑوں نابینا علم وہنرسے آراستہ ہوکر پاکستان اور بیرون ملک اپنی خدمات سرانجام دے۔ حکومت کو چاہیے کہ انکو بہترروزگار مہیا کرنے کے اقدامات کرے تاکہ یہ اپنے خاندان کی کفالت کرسکیں۔ اس موقع پر ملک محمد یونس، ڈاکٹر مدنی، رانا فرہا اور نابینا طلبا وطالبات نے بھی خطاب کیا۔ واک میں معذورافراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

واک

مزید : ملتان صفحہ آخر