والدہ کی ڈانٹ‘ 18سالہ دوشیزہ کی خود کشی‘ گھر میں کہرام
رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)والدہ کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہوکر18سالہ دوشیزہ نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھاکر خودکشی کرلی تفصیل کے مطابق نوریوالی کی رہائشی18سالہ شازیہ بی بی(بقیہ نمبر20صفحہ12پر)
نے والدہ کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہوکر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھالی‘حالت غیر ہونے پرورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود شازیہ بی بی جانبرنہ ہوپائی اور دم توڑگئی جبکہ اقدام خودکشی کرنے والے4افراد جن میں ترنڈہ سوائے خان کی رہائشی18سالہ سمیرا بی بی‘ سخی سرور کالونی کی20سالہ ایشاء منیر‘ واہی شاہ محمدکا18سالہ لقمان احمد اورخانپور کا رہائشی45سالہ محمد مجید کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
خود کشی