لودھراں‘ پولیس آپریشن‘ ڈیڑھ من افیون برآمد‘ 3ملزم گرفتار

    لودھراں‘ پولیس آپریشن‘ ڈیڑھ من افیون برآمد‘ 3ملزم گرفتار

  



لودھراں ( نما ئند ہ پا کستا ن ) تھا نہ سٹی پو لیس نے ڈ یڑ ھ من ا فیو ن بر آ مد کر کے تین ملز ما ن کو گر فتا ر کر کے مقد مہ در ج کر لیاہے تفصیل کے مطا بق ڈسٹرکٹ پولیس (بقیہ نمبر22صفحہ12پر)

آفیسر لودھراں ملک جمیل ظفر نے تھا نہ سٹی میں پر یس کا نفر نس کر تے ہو ئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری جنگ پولیس اور شہریوں کے اشتراک سے ہی جیتی جا سکتی ہے ا نہو ں نے مز ید کہا کہ ایس ایچ او سٹی لودھراں فیضان قیوم کواطلاع ملی کچہری روڈ ریلوے پھاٹک لودہراں کے نزدیک ایک کارکھڑی ہے جس میں تین اندر موجود ہیں جو ضلع لودہراں اور اس کے گردونواح کے اضلاع میں بھاری پیمانے پر منشیات کی فراہمی میں ملوث ہیں،ان کے پاس اس وقت بھاری مقدار میں منشیات موجود ہے۔ جس پرایس ایچ او تھانہ سٹی لودہراں فیضان قیوم کے ریلوے پھاٹک کے نزدیک پہنچے تو سڑک پر کھڑی کار کے ڈرائیور نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر کار کو اسٹارٹ کیا اور فرار ہونے لگے۔جس پر پولیس پارٹی نے ملزما ن کو قابو کیا۔کار اور ملزمان کی تلاشی کے دوران ڈیڑھ من افیون برآمد ہوئی اور ملزمان 1۔محمد ندیم ولد فتح محمد2۔ندیم خان ولد نواز خان3۔شیخ علی کے خلاف مقدمہ نمبر 1337/19درج رجسٹر تھانہ سٹی لودہراں کیا گیا۔ڈی پی او ملک جمیل ظفر نے کہا کہجواء، منشیات فروش، شراب نوشی ایسی معاشرتی برائیاں ہیں جو دیگر سنگین جرائم کا باعث بنتی ہیں لہذا انکے خاتمہ کیلئے انکے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہیں گے مزید ملک جمیل ظفر نے کہا کہ معاشرے کے بڑے ناسور وں،منشیات فروشوں اور جرائم کا خاتمہ لودھراں پولیس کامشن اور فرض بھی ہے۔۔ آخر میں ڈی پی او لودہراں نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرنے پر ایس ایچ او تھانہ سٹی لودھراں فیضان قیوم اور ان کی ٹیم کو شاباش دی، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام کا اعلان کیاپریس کانفرنس میں ایس ڈی پی اوصدر سرکل ہمایوں افتخار اور ایس ایچ او تھانہ سٹی لودہراں فیضان قیوم بھی موجود تھے

3ملزم

مزید : ملتان صفحہ آخر