ملتان ‘ ڈکیتی‘ چوری کی 18وارداتیں‘ شہری خوفزدہ‘ پولیس بھی لاپتہ

  ملتان ‘ ڈکیتی‘ چوری کی 18وارداتیں‘ شہری خوفزدہ‘ پولیس بھی لاپتہ

  



ملتان ( وقا ئع نگار) ڈکیتی و چوری کی مختلف18وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ ممتاز آباد کے علاقے(بقیہ نمبر23صفحہ12پر)

ٹامے والی کے قریب چار مسلح ڈاکو نے محمد عرفان سے نقدی23ہزار چھین لی گئی، ممتازآباد بازار سے انیل کاشان کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی، تھانہ چہلیک کے علاقے محلہ افغان سے محمد نومی،چلڈرن ہسپتال کے باہر سے محمد شبیر کی موٹرسائیکل نامعلوم چور لے گئے،تھانہ مظفر آباد کے علاقے مجاہدٹاون سے عام شبیر کے گھر کا سوئی گیس کا میٹر نامعلوم چور اتار کر لے گئے، تھانہ کینٹ کے علاقے سے رخسانہ بی بی سے دو افراد موٹرسائیکل سوار جھپٹامارکر پرس جس میں نقدی 15ہزار لے گئے، قطب پور کے علاقے سے عدیل سے نامعلوم موٹرسائیکل سوار جھپٹامارکر موبائل لیگیا، مدینہ کالونی سے عابدہ شاہین کے گھر سے ملزم بشیر و دیگرنامعلوم افراد کے ہمراہ گھریلوں سامان مالیت 97ہزار روپے لیگئے پاک گیٹ کے علاقے سے محمد عتیق کا موبائل فون، تھانہ نیوملتان کے علاقے گلشن مارکیٹ سے فراز کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی، جناح مارکیٹ میں دو نامعلوم افراد اسلحہ کے زور پر نقدی و موبائل مالیت 5ہزار لیگئے مزاحمت پر گولی مارکر زخمی کرکے فرار ہوگئے، تھانہ لوہاری گیٹ کے علاے حسین آگائی بازار سے محمد نعمان،محمد علی کے موبائل چوری ہوگئے، علی چوک کے قریب عدنان کی موبائل شاپ سے نامعلوم چور موبائل دیگر سامان مالیت 1لاکھ50ہزار روپے مالیت کا سامان، رشید آباد سے عرفان کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی، سیتل ماڑی کے علاقے سمیجہ د میں اللہ دتہ سے ملزمان انیس، ریئس، زاہد وغیرہ نے نقدی10ہزار چھین کر فرار ہوگئے جنرل بس سٹینڈ سے عبدالجبار کی دوموٹرسائیکلیں ملزم بشیر چوری کرکے گیا ہے۔

لاپتہ

مزید : ملتان صفحہ آخر