کرنٹ لگنے سے دو افراد ہلاک‘4جھلس کر شدید زخمی

  کرنٹ لگنے سے دو افراد ہلاک‘4جھلس کر شدید زخمی

  



رحیم یار خان‘ چوک مہر پور (بیورو رپورٹ‘ نمائندہ پاکستان)تحصیل صادق آبادبستی مورن کارہائشی20 سالہ توفیق احمد جو کہ چھت پر کام کرنے میں مصروف تھاکہ اچانک گرزنے والی مین(بقیہ نمبر24صفحہ12پر)

تاروں سے آہنی راڈ ٹکرا گیا جس کے نتیجہ مین وہ جھلس کر شدید زخمی ہوگیا‘ ورثاء نے ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود توفیق احمد جانبرنہ ہوپایااور دم توڑگیا۔ادھر واپڈا 11 کے وی کی تار کے نیچے سے گزرتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی میں کرنٹ آنے سے 5 افراد شدید جھلس گئے ہیں کرنٹ لگنے سے ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ 4آفراد تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردئیے گئے موضع بیٹ دریائی کے رہاشی 5 افراد کاشف،ادریس،شفیق،جاوید، رشید،ٹریکٹر ٹرالی پر سوار ہوکر جارہے تھے شاہجمال کے قریب واپڈا کی 11کے وی کی تار سے ٹکرانے سے ٹریکٹر ٹرالی میں کرنٹ آنے سے 1شخص موقع پر جاں بحق جبکہ 4 آفراد شدید جھلس گئے۔ 1122 کی ایمبولینس کے زریعے جھلس جانے والے آفراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا گیا ہے۔

کرنٹ

مزید : ملتان صفحہ آخر