نیشنل ہائی وے اتھارٹی کرپشن سکینڈل، سابق سرکاری افسر کی درخواست ضمانت پر نیب کونوٹس جاری

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کرپشن سکینڈل، سابق سرکاری افسر کی درخواست ضمانت پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی میں 60 ملین کرپشن کے سکینڈل میں گرفتار سابق سرکاری افسرنوید مراد کی درخواست ضمانت پر نیب کونوٹس جاری کرتے ہوئے18دسمبر کو جواب طلب کر لیا۔ درخواست میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب اور انوسٹی گیشن افسرمحمد عثمان کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ نیب کے پاس86 روز تک جسمانی ریمانڈ پررہاجبکہ 207 دن سے جوڈیشل ریمانڈ پر ہوں، نیب کی جانب سے درخواست گزار سمیت 6 ملزمان پر 60 ملین کرپشن کا الزام لگایا گیا،نیب میرے خلاف کوئی بھی شواہد عدالت میں پیش کرنے میں ناکام رہا، درخواست میں ضمانت پر رہائی کی استدعا کی گئی ہے۔
نیشنل ہائی وے

مزید :

صفحہ آخر -