میانی صاحب قبرستان کمیٹی کی طرف سے سیل کیا گیا شہری کا گھر ڈی سیل کرنیکاحکم
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے میانی صاحب قبرستان کمیٹی کی طرف سے سیل کیا گیا شہری کا گھرفوری طور پر ڈی سیل کرنے کاحکم دے دیا، مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں قائم فل بنچ نے اس سلسلے میں شہری شاہد حسین کی درخواست کی سماعت کے دوران قبرستان کمیٹی کے لیگل ایڈوائزر کو مخاطب کرکے ریمارکس دیئے کہ آپ لوگوں کی قابلیت یہ ہے کہ ایک سال میں جواب جمع نہیں کروا سکے،میانی صاحب انتظامیہ کو کسی شہری کو اس کے گھر سے بے دخل کرنے کی ضرورت نہیں۔ کیس کی مزید سماعت 13جنوری پر ملتوی کردی۔
میانی صاحب