سانحہ ماڈل ٹاؤن، نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کے حوالے سے کابینہ کی منظوری کاریکارڈطلب

سانحہ ماڈل ٹاؤن، نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کے حوالے سے کابینہ کی منظوری ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی از سر نو تحقیقات کیلئے نئی جے آئی ٹی تشکیل دینے کی بابت کابینہ کی منظوری کاریکارڈطلب کرلیا ہے۔جسٹس محمدقاسم خان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے رضوان قادر سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔مدعا علیہ ادارہ مہناج القران کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے پیش ہوکر دلائل دئیے کہ سپریم کورٹ نے کہاکہ میرٹ پر انوسٹی گیشن کی جائے اور سپریم کورٹ نے نئی جے آ ٹی کی تشکیل پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا نہ ہی اس وقت کسی فریق نے سپریم کورٹ کے فیصلہ پر اعتراض کیا ۔نئی جے آئی ٹی کے خلاف درخواست قابل سماعت ہی نہیں ہم چاہتے ہیں نئی جے آئی ٹی کو میرٹ پر تفتیش کرنے کی اجازت دی جائے۔عدالت نے سرکاری وکلاء کو حکم دیا کہ کہ اگرنئی جے آئی ٹی کی کابینہ نے منظوری دی ہے تو مصدقہ دستاویزات عدالت میں پیش کی جائیں اور اگر کابینہ نے منظوری نہیں دی تو سینئرافسر آکر بیان ریکارڈ کروائے۔ عدالت نے مزید سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

جے آئی ٹی

مزید : صفحہ آخر