العریبیہ شوگر ملز کے اثاثہ جات منجمد کرنے کیخلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرار

العریبیہ شوگر ملز کے اثاثہ جات منجمد کرنے کیخلاف دائر درخواست ناقابل سماعت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس علی باقر نجفی اور مسٹر جسٹس انوارالحق پنوں پر مشتمل ڈویژن بنچ نے شریف فیملی کی العریبیہ شوگر ملز کے اثاثہ جات منجمد کرنے کے خلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قراردے کر مسترد کردی۔فاضل بنچ نے قرار دیا کہ اگر بینکوں کے شوگرملز میں 95فیصد حصص ہیں تو پھر بینک عدالت میں کیوں نہیں آئے؟یہ درخواست شوگرملز انتظامیہ کی طرف سے سلمان احمدبٹ ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی تھی،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ڈی جی نیب نے چیئرمین نیب کے اختیارات کو استعمال کرتے ہوے اثاثے منجمند کرنے کا حکم دیا جبکہ قانونی طور پر چیئرمین نیب اپنے اختیارات کسی کو تفویض نہیں کرسکتا، نیب کے وکیل نے کہا کہ قانون چیئرمین نیب کو اپنے اختیارات دوسرے افسر کو تفویض کرنے کااختیار ہے،عدالت نے پوچھا کیا یہ اختیارکسی مخصوص کیس کے لئے ہے؟نیب کے وکیل نے کہا کہ کسی بھی کیس میں اختیارات منتقل کرسکتا ہے،درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ میاں شہباز شریف، سلمان شہباز سمیت دیگر کیخلاف نیب لاہور میں انکوائری زیر التوا ء ہے،ان لوگوں کے شوگرملز میں 5 فیصد سے بھی کم حصص ہیں باقی تمام تو بینکوں کے شیئرز ہیں،وکیل نے کہا کہ سندھ بینک،سمٹ بینک، ایم سی بی بینک مرکزی شیئر ہولڈر ہیں۔ فاضل بنچ نے کہا کہ اگر زیادہ حصص بینکوں کے ہیں تو انہوں نے عدالت سے رجوع کیوں نہیں کیا؟ نیب کے وکیل نے کہا یہ درخواست ناقابل سماعت ہے۔فاضل بنچ نے قراردیا کہ ڈی جی نیب کو اثاثے منجمند کرنے کا اختیار حاصل ہے،زیرنظر درخواست ناقابل سماعت قراردے کر مسترد کی جاتی ہے۔
ناقابل سماعت

مزید :

صفحہ آخر -