ڈاکٹرز ہڑتال کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست واپس لینے پر مسترد

      ڈاکٹرز ہڑتال کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست واپس لینے پر مسترد

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس جواد حسن نے ڈاکٹروں اورپیرا میڈیکل سٹاف کی ہڑتال کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر مسترد کردی،جس کے بعد درخواست کی بحالی کے لئے متفرق درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست گزار شہری منیر احمد کے ایک وکیل عبداللہ ملک نے یہ درخواست واپس لی تو تھوڈی دیر بعد اس کے دوسرے وکیل اظہر صدیق نے درخواست کی بحالی کے لئے متفرق درخواست دائر کردی،فاضل جج نے پی آئی سی کے ایم ایس ڈاکٹر امیر کے خلاف دائر توہین عدالت کی اس درخواست کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل عبداللہ ملک نے کہا کہ عدالت ڈاکٹروں کو ہڑتال کرنے سے روک چکی ہے۔فاضل جج نے کہا کہ آپ جس کیس کی بات کررہے ہیں وہ میں نے ابھی نمٹایا ہی نہیں،میں نے ابھی دوسرے فریق کو سن کر فیصلہ دینا ہے۔،جس پر عبداللہ ملک نے کہا کہ مائی لارڈ ہم یہ درخواست واپس لے لیتے ہیں، جس کی تھوڑی دیر بعد درخواست گزار کے دوسرے وکیل اظہر صدیق نے درخواست کی بحالی کے لئے متفرق درخواست دائر کردی جس میں کہا گیاہے کہ اظہر صدیق اس کیس میں بنیادی وکیل ہیں جو بروقت عدالت میں پیش نہیں ہوسکے۔

درخواست مسترد

مزید : صفحہ آخر