ترقی یافتہ اور خوشحال پنجاب ہمارا ویژن،میاں اسلم اقبال

ترقی یافتہ اور خوشحال پنجاب ہمارا ویژن،میاں اسلم اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر،لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ترقی یافتہ اور خوشحال پنجاب ہمارا ویژن ہے۔ فنی تعلیم کے فروغ اور مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنر مند افرادی قوت تیار کر کے یہ مقصد حاصل کر یں گے۔ دستکاری کے فن کو ختم نہیں ہونے دینگے۔دستکاری کے ہنر کی ترویج کے لئے دستکاروں کی حوصلہ افزائی، مالی معاونت اور کاروبار کے مواقع دیں گے۔ساڑھے 9 ارب کی لاگت سے چھوٹی،درمیانی اور کاٹیچ انڈسٹری کی بحالی کے لئے پروگرام جلد شروع کئے جارہے ہیں۔ایس ایم ای سیکٹر کے فروغ کیلئے 3 ارب روپے کی لاگت سے لون مارک اپ سپورٹ پروگرام بھی جلد لارہے ہیں۔صوبائی وزیر نے ان خیالات کا اظہار مقامی ہوٹل میں پنجاب سکلزایڈوائزری فورم2019 کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔چیئرمین پی وی ٹی سی،ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن، ڈی جی نیوٹیک،ورلڈ بینک،ڈیفڈ اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔صوبائی وزیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کا آنا موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔پنجاب میں 7انڈسٹریل اسٹیٹس کو سپیشل اکنامک زونز کا درجہ ملک چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ مظفر گڑھ اور لیہ کے اضلاع میں 20ہزار ایکڑ رقبے پر سپیشل اکنامک زونز بنایا جارہا ہے اور اس صنعتی مرکز کو 50ہزار ایکڑ تک لے کر جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل فنی تعلیم سے جوڑا ہے،سکل ڈویلپمنٹ سیکٹرکو مربوط کاوشوں کے ذریعے مضبوط بنائیں گے۔صوبے میں نئی ٹیکنیکل یونیورسٹیاں بنائی جارہی ہیں اور فنی تعلیم کے اداروں کے کورسز کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جارہا ہے۔ صوبائی وزیر صنعت وتجارت نے الحمرا آرٹ گیلری میں دوسری الحمرانیشنل ایگزیبیشن دیکھی اورنمائش میں رکھے گئے فن پاروں کو سراہا۔ نمائش میں پاکستان کے مایہ ناز مصوروں کے آرٹ ورک کے ساتھ نئے ابھرتے ہوئے مصوروں کے کام کو بھی شامل کیا گیا ہے۔نمائش میں شریک ہونے والے پاکستان بھر سے 145آرٹسٹوں کے 250فن پارے آویزاں کئے گئے ہیں۔ صوبائی وزیر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحمراء کا آرٹ کی ترویج اور ترقی میں کردار مثالی ہے۔آرٹسٹوں کا کام قابل ستائش اور فن کے فروغ کا باعث ہے۔ حکومت فن اور فنکار کی فلاح وبہبود کے لئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔ الحمراء نے تمام مصوروں کے کام کو ایک کتابچے کی شکل میں شائع کیا ہے جس کا مقصد آرٹ اور آرٹسٹ کی حوصلہ افزائی ہے۔
اسلم اقبال

مزید :

صفحہ آخر -