عوامی رکشہ یونین اور آٹو رکشوں پر پابندی کیلئے درخواست دائر

عوامی رکشہ یونین اور آٹو رکشوں پر پابندی کیلئے درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ، عوامی رکشہ یونین اور آٹو رکشوں پر پابندی کیلئے درخواست پر سماعت عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو مزید دلائل کیلئے آج طلب کر لیا۔جسٹس علی باقر نجفی نے بلال ریاض شیخ ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست پر سماعت کی جس میں وزیراعظم پاکستان، وزارت قانون و انصاف، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا ملک بھر میں چنگ چی اور آٹو رکشے فٹنس سرٹیفیکیٹ کے بغیر چلائے جا رہے ہیں،رکشوں کے ڈرائیوز کسی بھی سرکاری ادارے اور نام نہاد عوامی رکشہ یونین کے پاس رجسٹرڈ نہیں ہیں جبکہ رکشوں کے روٹ اور ڈرائیوروں کی عدم رجسٹریشن سے گزشتہ دنوں میں رکشہ میں بم دھماکہ ہوا،رکشہ ڈرائیوروں کی عدم رجسٹریشن کے باعث معاشرہ اور مسافر بھی عدم تحفظ کا شکار ہیں۔
آٹو رکشہ

مزید :

صفحہ آخر -