ملتان روڈ دھماکہ کیس میں رکشہ ڈرائیور کو کلین چٹ دیدی گئی

  ملتان روڈ دھماکہ کیس میں رکشہ ڈرائیور کو کلین چٹ دیدی گئی

  



لاہور(کر ائم رپو رٹر)ملتان روڈ دھماکہ کیس میں اہم پیش رفت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے زیر حراست رکشہ ڈرائیور کو کلین چٹ دے دی گئی، سیکورٹی زرایع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مختلف مقامات سے اکٹھی کی گئیں سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے رکشہ ڈرائیور کی تصدیق کی رکشہ ڈرائیور کے بیان کے مطابق مبینہ تخریب کار نے ہلکے نیلے رنگ کی شلوار قمیض پہن رکھی تھی سکیورٹی ذرائع نے رکشہ ڈرائیور کی مدد سے ایک اور خاکہ تیار کر لیا اور تفتیش کا دائرہ کار میں اضافہ کیا ہے۔

کلین چٹ

مزید : صفحہ آخر