سمندری آلودگی کا جائزہ لینے کے لیے پاک بحریہ کی مشق بارہ کوڈاکا آغاز ہوگیا

    سمندری آلودگی کا جائزہ لینے کے لیے پاک بحریہ کی مشق بارہ کوڈاکا آغاز ...

  



کراچی(این این آئی)بحری جہازوں سے رسنے والے تیل سے سمندری آلودگی اور اس کے تدارک کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی مشق بارہ کوڈا کا آغاز ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی کے زیر انتظام اور پاک بحریہ کے تعاون سے 10 ویں بارہ کوڈا مشق کا آغاز ہوگیا۔ مشق کا آغاز ہیڈ کوارٹر میری ٹائم سیکیورٹی میں پرچم کشائی کی تقریب سے ہوا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب میں 11 دوست ممالک کے مندوبین نے بھی شرکت کی۔ غیر ملکی مندوبین نے یادگار شہدا پر پھول بھی چڑھائے۔ترجمان کے مطابق غیر ملکی مندوبین نے ڈی جی پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی سے بھی ملاقات کی۔پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق مشق کا مقصد سمندر میں تیل کا رساؤ روکنا اور رسنے والے تیل سے نمٹنا اور بحری قذاقی یا ناگہانی آفت سے بچا کے لیے آگاہی حاصل کرنا ہے۔

سمندری آلودگی 

مزید : صفحہ آخر