عمران فاروق قتل کیس میں برطانوی پولیس افسر نے ریکارڈ پیش کر دیا 

  عمران فاروق قتل کیس میں برطانوی پولیس افسر نے ریکارڈ پیش کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد(آئی این پی) لندن میں ایم کیو ایم کے مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کی تفتیش کرنے والے برطانوی چیف انویسٹی گیشن آفیسر نے عدالت کے روبرو ریکارڈ پیش کردیا، ریکارڈ میں میں ملزم کی برطانیہ پہنچنے سے متعلق دستاویزات، تعلیمی ریکارڈ، کالج حاضری اور ای میلز شامل ہیں۔ پیر کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے لندن میں ایم کیو ایم کے مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران لندن پولیس کے چیف انویسٹی گیشن افسر اسٹیورڈ گرین وے، سارجنٹ اور کانسٹیبل اپنا بیان ریکارڈ کرانے پہنچے۔ اس موقع پر تینوں ملزمان خالد شمیم، محسن اور معظم علی بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔عمران فاروق کیس کے برطانیہ میں چیف انویسٹی گیشن آفیسر اسٹیورڈ گرین وے نے ریکارڈ پیش کرایا جس میں ملزم کی برطانیہ پہنچنے سے متعلق دستاویزات، تعلیمی ریکارڈ، کالج حاضری اور ای میلز عدالت میں شامل ہیں۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ عمران فاروق کیس کی تفتیش کا نام آپریشن ہیسٹار رکھا گیا تھا۔
 عمران فاروق کیس

مزید :

صفحہ آخر -