سیاسی جماعتوں کا غیر ملکی فنڈنگ  لینا غلط نہیں، اعتزازاحسن

  سیاسی جماعتوں کا غیر ملکی فنڈنگ  لینا غلط نہیں، اعتزازاحسن

  



اسلام آباد (آن لا ئن) پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ غیر ملکی فنڈنگ لینا غلط نہیں ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق نجی ٹی وی سے بات کر تے ہو ئے اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعتیں اگر باہر سے فنڈنگ لے رہی ہیں تو اس میں کوئی غلط بات نہیں ہے،بلکہ اوورسیز پاکستانی اپنے چاہنے والوں کو فنڈ نگ کرتے ہیں اگر کوئی سیاسی لیڈر امریکہ یا کسی اور ملک میں باہر جاتا ہے تو اس کی ٹکٹ سے لے کر ہر چیز اوورسیز پاکستانی کرتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اتنی گہرائی میں نہیں جا سکتے۔ ایک سوال  کے جو اب میں انہو ں نے کہا کہ اس طرح کے کیسز سے تمام سیاسی جماعتوں کو نقصان پہنچے گا۔

اعتزاز احسن 

مزید : صفحہ آخر