انصاف کے متلاشی نقیب اللہ محسود  کے والد محمد خان انتقال کر گئے

    انصاف کے متلاشی نقیب اللہ محسود  کے والد محمد خان انتقال کر گئے

  



 راولپنڈی(آئی این پی) جعلی پولیس مقابلے میں قتل ہونے والے نقیب اللہ محسود کے والد  محمد خان محسود علالت کے باعث انتقال کر گئے۔ تفصیلات زکے مطابق محمد خان محسود کافی عرصے سے علیل تھے اور  وہ راولپنڈی کے آمڈ فورسز اسپتال میں زیر علاج تھے۔ پیر کو ان کے بیٹے فرید اللہ نے والد کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد خان محسود کا آج صبح  قضائے الہی سے انتقال ہوگیا ہے اور اس افسوسناک خبر سے متعلق اہل خانہ کو اطلاع کردی گئی ہے۔فرید اللہ کے مطابق  والد کی نماز جنازہ  جنوبی وزیرستان میں آبائی علاقے مکین میں  ادا کی جائے گی۔

 نقیب اللہ محسود 

مزید : صفحہ آخر