رافیل مریانو گروسی جوہری توانائی کے  بین الاقوامی ادارے کے نئے ڈی جی مقرر  

  رافیل مریانو گروسی جوہری توانائی کے  بین الاقوامی ادارے کے نئے ڈی جی مقرر  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)رافیل مریانو گروسی کو جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے کا نیا ڈی جی مقرر کردیا گیا۔بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی جانب سے جاری اعلامئے کے مطابق رافیل مریانو گروسی کو جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے کا نیا ڈی جی مقرر کردیا گیا،آئی اے ای اے کے نئے ڈی جی کا تعلق ارجنٹائن سے ہے۔ اعلامئے کے مطابق پاکستان سمیت تنظیم کے تمام 171رکن ممالک نے نئے ڈی جی کی تقرری کی توثیق کی ہے،آئی اے ای اے کے خصوصی سیشن میں نئے ڈی جی کی چار سال کیلئے تعیناتی کی گئی ہے۔ رافیل مریانو گروسی (آج) اپنا عہدہ باقاعدہ سنبھالینگے۔آئی اے ای اے کے 35رکنی بورڈ آف گورنرز نے نئے ڈی جی کا انتخاب کیا تھا۔
رافیل مریانو گروسی

مزید :

صفحہ آخر -