حکومت نوجوانوں کو با اختیار بنائے گی: اسد عمر، روزگار کیلئے نجی سیکٹرزکو مضبوط کرینگے: عثمان ڈار

        حکومت نوجوانوں کو با اختیار بنائے گی: اسد عمر، روزگار کیلئے نجی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و اصلاحات اسد عمر اوروزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کے نوجوانوں کا مستقبل بہتر بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے، کامیاب جوان پروگرام کا مقصد پاکستانی نوجوانوں کو دنیا کے ساتھ برابر کھڑا کرنا ہے اور ملک کیلئے قیمتی اثاثہ بنانا ہے۔ نوجوانوں کے مسائل کے حل کیلئے نوجوانوں کی بات سنی جائے۔ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی و اصلاحات اسد عمر نے ایک منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ کامیاب نوجوان پروگرام موجودہ حکومت کا اہم پروگرام ہے، اس پروگرام کو تشکیل دینے میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا اہم کردار ہے۔ عثمان ڈار نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کو نوجوانوں نے سراہا ہے اور بہت جلد نوجوانوں میں چیک تقسیم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام جوانوں کو زندگی میں کامیاب ہونے میں مدد دے گا اور نوجوانوں کو عالمی معیار کے مطابق ہنر سیکھائیں گے جبکہ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے حکومت نجی سیکٹرز کو مضبوط کرے گی، پاکستان کے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان پاکستان کا بہت بڑا اثاثہ ہیں جبکہ کامیاب جوان پروگرام سے نوجوانوں کو با اختیار بنائیں گے اور نوجوانوں کے مسائل کے حل کیلئے نوجوانوں کی بات سنی جائے۔ 
اسد عمر،ڈار

مزید :

صفحہ آخر -