وزیر اعلیٰ پنجاب کاخصوصی افراد  کے حقوق کے عالمی دن پر پیغام

      وزیر اعلیٰ پنجاب کاخصوصی افراد  کے حقوق کے عالمی دن پر پیغام

  



لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے خصوصی افراد کے حقوق کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ خصوصی افراد کے حقوق کا تحفظ ہماری اخلاقی، سماجی،قومی اور مذہبی ذمہ داری ہے،معاشرے کے ہر طبقے کوخصوصی افراد کے حقوق کے تحفظ کیلئے اپنابھرپور کردارادا کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے خصوصی افراد کی بحالی،نگہداشت اورتعلیم و تربیت کیلئے متعددٹھوس اقدامات کیے ہیں،خصوصی بچوں کیلئے 9کروڑ روپے سے 14نئی بسیں خریدی گئیں،خصوصی تعلیم کے 4نئے ادارے بنائے گئے ہیں جبکہ  8 اداروں کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ خصوصی افراد کیلئے ملازمتوں میں خصوصی کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا گیا۔

وزیر اعلیٰ /پیغام

مزید : صفحہ آخر