رحمان ملک کا آصف زرداری کی تشویشناک صحت پر تشویش کا اظہار

   رحمان ملک کا آصف زرداری کی تشویشناک صحت پر تشویش کا اظہار

  



 اسلام آباد(آئی این پی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر رحمان ملک نے  آصف علی زرداری کے تشویشناک صحت  پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری کی زندگی کو نقصان ہوا تو ذمہ دار حکومت وقت ہوگی، آصف علی زرداری ایک بہادر اور نڈر شخص ہیں جنہوں نے  ضمانت کی درخواست تک نہیں دی ہے،آصف علی زرداری مجرم نہیں کہ ٹرائیل گھر سے نہ ہوسکے۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر رحمان ملک نے  آصف علی زرداری کے تشویشناک صحت کے صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری کی زندگی کو نقصان ہوا تو ذمہ دار حکومت وقت ہوگی،   بارہا حکومت کو بتا چکا ہوں کہ آصف علی زرداری کی صحت بتدریج خراب ہو رہی ہے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ حکومت اگر پہلے آصف علی زرداری کو پرائیوٹ ڈاکٹر سے علاج کی اجازت دیتی تو نوبت یہاں نہ پہنچتی، حکومت کو آصف علی زرداری کی اپنے پرائیوٹ ڈاکٹر سے چیک اپ کروانے کیلئے کئی خط لکھے، حکومت انتقامی کاروائیوں پر اتر آئی ہے، زرداری کیساتھ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے۔ سینیٹر رحمان ملک  نے کہا کہ آصف علی زرداری ملک کے منتخب صدر، ایک بڑے سیاسی پارٹی کے قائد اور موجودہ ممبر اسمبلی ہیں،  ان کی  خرابی صحت کیوجہ سے خاندان و پارٹی کارکنان میں گہری تشویش پائی جاتی ہے، آصف علی زرداری ایک بہادر اور نڈر شخص ہیں جنہوں نے بل کی درخواست تک نہیں دی ہے،آصف علی زرداری مجرم نہیں کہ ٹرائیل گھر سے نہ ہوسکے۔ 

  رحمان ملک

مزید : صفحہ آخر