ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے اطلاق سے انقلابی تبدیلیاں رونما ہو ں گی: عارف علوی 

ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے اطلاق سے انقلابی تبدیلیاں رونما ہو ں گی: عارف علوی 

  



اسلام آباد(آئی این پی) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو مثبت مقاصد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے اطلاق سے انقلابی تبدیلیاں رونما ہوں گی۔پیر کو صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ڈیجیٹل معاشرے میں پائیدار ترقی کے عنوان سے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پائیدارترقی کے لیے غریب،امیر میں عدم مساوات ختم کرنا ہوگی۔انہوں  نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے اطلاق سے انقلابی تبدیلیاں رونما ہوں گی، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے مقامی طور پر اعلی تعلیم کے مواقع پیدا ہوں گے۔صدر مملکت نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے احساس پروگرام کو کامیاب کرنے میں معاونت ملے گی، احساس پروگرام ملک میں غربت کے خاتمے کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔صدر نے کہا کہ خواتین کو بھی سماجی بہبود کے مختلف پروگراموں میں بھرپور نمائندگی دی جا رہی ہے، حکومت ڈیجیٹل سلوشنز کے حوالے سے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام آبادی تک ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے اطلاق سے انقلابی تبدیلیاں رونما ہوں گی، پائیدار ترقی کے لیے غریب اور امیر میں معاشرتی تفریق ختم کرنا ہوگی، ہمیں پاکستان میں انسانی وسائل کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔

 عارف علوی

مزید : صفحہ آخر