حکومت سندھ نے طلبہ تنظیموں  کی بحالی کا اصولی فیصلہ کر لیا 

  حکومت سندھ نے طلبہ تنظیموں  کی بحالی کا اصولی فیصلہ کر لیا 

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت سندھ نے طلبہ تنظیموں کی بحالی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے بل کو صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔صوبائی مشیر قانون مرتضیٰ وہاب کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے بعد وزیراعلیٰ نے بھی تنظیموں کی بحالی کی حمایت کر دی ہے۔ اسے جلد کابینہ سے منظوری کے بعد سندھ اسمبلی میں پیش کریں گے۔

طلبہ تنظیمیں، بحالی

مزید : صفحہ آخر