نبیؐ کی ناموس پر آنچ نہیں آنے دینگے،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت 

نبیؐ کی ناموس پر آنچ نہیں آنے دینگے،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (خصوصی رپورٹ)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت راوی روڈ لاہور کے زیراہتمام 9ویں سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس رحمت فلورملز قصورپورہ لاہور میں مولانا مفتی محمدحسن کی صدارت میں منعقد ہوئی،کانفرنس میں مولانا اللہ وسایا، ابتسام الٰہی ظہیر، مفتی نعیم الدین سمیت متعدددیگر رہنماؤں اور ممتاز شخصیات نے شرکت وخطاب کیا۔مولانا اللہ وسایا نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ کرتار پور راہدری کھولنے سے سکھوں کی سہولت کیلئے قادیانیوں کو نوازنے کی بھر پور مزاحمت کریں گے،قادیانیوں پر کڑی نگاہ رکھی جائے اور ان کے داخلہ روکنے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں،ایسے اقدامات کو کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے۔ابتسام الٰہی ظہیر نے کہاکہ قانون ناموس رسالت میں قدغن لگانے کی کوشش کی گئی اس کے نتائج بھیانک ہو سکتے ہیں عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے تمام مکاتب فکر ایک پیج پر جمع ہیں نبی کی عزت و ناموس پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دیں گے،قادیانی اپنی آئینی حیثیت تسلیم کر لیں ا ن کو گلے لگانے کو تیار ہیں،حکومت کی جانب سے امتناع قادیانیت آرڈیننس پر عمل در آمد کا نہ کرانا قادیانیوں کے ساتھ دوستی کے مترادف ہے،مقبوضہ کشمیر میں بھاتی مظالم افسوسناک ہیں،پاکستان کی سا لمیت اپنی جان سے زیا دہ عزیز ہے،دشمن کی ناپاک چالوں سے مسلمان اچھی طرح نمٹنا جا نتے ہیں۔
مجلس تحفظ ختم نبوت ؐ

مزید :

صفحہ آخر -