ہنڈائی پورٹر H-100 پک اپ متعارف‘ بکنگ شروع

 ہنڈائی پورٹر H-100 پک اپ متعارف‘ بکنگ شروع

  



لاہور(پ ر)ہنڈائی نشاط موٹر (پرائیویٹ) نے مؤرخہ 03 دسمبر، 2019ء سے، ملک بھر میں اپنے ڈیلرز کے نیٹ ورک کے ذریعے، مقامی طور پر اسمبل کردہ ہنڈائی  پورٹر (Hyundai Porter)H-100  کی بکنگ کا آغاز کر دیاہے جبکہ ڈلیوری کا آغازجنوری، 2020ء سے ہوگا۔جبکہ ایکس فیکٹری تعارفی قیمت2,449,000/- ہو گی۔اس بات کا اعلان ہنڈائی نشاط موٹر(پرائیویٹ) لمٹیڈکی انتظامیہ نے ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب کے دوران کیا۔اعلان کے مطابق، متوقع خریدار اب اپنی پسندیدہ ہنڈائی پورٹرH-100 کی بکنگ کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان اور پشاور سمیت ملک بھر میں پھیلے ہوئے ڈیلر نیٹ ورکے ذریعے کرا سکتے ہیں۔ہنڈائی پورٹر H-100ہنڈائی برانڈ کے پورٹ فولیو میں مشہور و مقبول پروڈکٹ ہے۔ اس کا سابق ورژن ہنڈائی شہزور(Hyundai Shehzore) کے نام سے پہچانا جاتا ہے اور اپنے شعبے میں اس کی بہت زیادہ طلب رہی ہے۔ ہنڈائی پورٹرH-100 تین سیٹوں ہلکی تجارتی گاڑی ہے جس میں 1 ٹن پے لوڈکی گنجائش ہے۔ اس پک اپ میں پاور فل نیاء2.6L Diesel Euro-II engine   کے ساتھ  5 اسپیڈ والا مینوئل ٹرانسمیشن موجودہے۔ اپنی کلاس میں کمرشل لوڈنگ کی ضرورت کے لیے مثالی یوٹیلیٹی فراہم کرنے کے باعث یہ کارپوریٹ استعمال اورکمرشل لوڈرز کے لیے بااعتماد بزنس پارٹنر ہے۔ہنڈائی نشاط موٹر(پرائیویٹ) لمٹیڈنہایت سرگرمی سے، پورے پاکستان میں،اپنے 3S ڈیلر نیٹ ورک کو توسیع دے رہا ہے۔ پہلے مرحلے کے طور پر، سنہ 2019ء میں اب تک، 06 ہنڈائی 3S ڈیلرکام شروع کر چکے ہیں جبکہ 2020ء میں مزید ڈیلرز بھی کام شروع کر دیں گے۔اِس طرح، ہنڈائی کے کسٹمرز سیلز، سروس اوراسپیئر پارٹس کی سہولت کے علاوہ پورے پاکستان میں 4 سال اور/یا 100,000 کلو میٹرز، جو بھی پہلے مکمل ہو، وارنٹی حاصل کر سکیں گے۔مزید برآں،ڈیجیٹل کنیکٹویٹی کے ذریعے کمپنی کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے علاوہ رابطہ بھی کر سکیں گے۔

فیصل آباد میں ہنڈائی نشاط موٹرز (پرائیویٹ) لمٹیڈمیں مینوفیکچرنگ کی نئی سہولت67 ایکڑ رقبے پر پھیلی ہوئی ہے اور اِس کی سالانہ پیداواری گنجائش 15,000 یونٹ ہے جبکہ اقتصادی ترقی کے ساتھ یہ روزگار کے ہزاروں مواقع بھی پیدا کر رہی ہے۔ ہنڈائی نشاط موٹر تین ممتاز بین الاقوامی کاروباری اداروں  –  نشاط گروپ، سوجز کارپوریشن (جاپان) اور ملت ٹریکٹرز لمٹیڈ  –  کا جوائنٹ وینچر ہے۔ہنڈائی موٹر کمپنی (کوریا) کی نشاط موٹر کے ساتھ شراکت کا مقصد ملک میں آٹو موبائلز کے لے ممتاز تیارکنندہ، فروخت کنندہ (marketer) اورتقسیم کنندہ (distributor)بننا ہے یعنی آٹو موبائل 

میں زندگی بھر کا رفیق!

مزید : کامرس