ویمن چیمبرپشاورکے اشتراک سے تجارتی میلہ منعقد کریں گے‘ اطلس خان

  ویمن چیمبرپشاورکے اشتراک سے تجارتی میلہ منعقد کریں گے‘ اطلس خان

  



 پشاور(آن لائن)وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر مسز رخسانہ نادر وویمن چیمبر کی سابق صدور نزہت رؤف‘ ناصرہ لغمانی اور فوزیہ عنایت نے آج ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل اطلس خان سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور ان کو ٹی ڈی اے پی کا ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر تعیناتی پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل اطلس خان نے وویمن چیمبر آف اینڈ انڈسٹری کی صدر مسز رخسانہ نادر اور ان کے ہمراہ آئی ہوئی سابق صدور کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ بہت جلد وویمن چیمبر کے اشتراک سے ٹریڈ فیئر کا انعقاد کریں گے۔ انہوں نے وویمن چیمبر کے وفد کو ای ڈی ایف فنڈ کی بحالی کی بھی یقین دہانی کروائی ہے۔ 

مزید : کامرس