پٹرول پرصرف25 پیسے فی لیٹر کمی ریلیف نہیں تکلیف ہے‘ افتخار بشیر

پٹرول پرصرف25 پیسے فی لیٹر کمی ریلیف نہیں تکلیف ہے‘ افتخار بشیر

  



لاہور(لیڈی رپورٹر) تاجر رہنما و صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر سابق ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرآف کامرس نے پٹرول پر پچیس پیسے فی لیٹر کمی کو ریلیف نہیں تکلیف قرار دیتے ہوئے کہا ہے پٹرول پر15فیصدلیو ی ٹیکس اور17فیصد جی ایس ٹی کو سنگل ڈیجٹ پر لاکر پٹرولیم مصنوعات میں کمی کی جائے تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن کے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مہنگی پٹرولیم مصنوعات سے صنعتی شعبہ کے ٹرانسپورٹیشن اخراجات میں اضافہ سے صنعتی شعبہ متاثر ہورہا ہے اور مہنگی پٹرولیم مصنوعات کے باعث ہر ماہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں باربار اضافہ سے صنعتی شعبہ دباؤ کا شکار ہے۔

جس سے اس کی پیداواری لاگت میں اضافہ سے اشیاء مہنگی اور ملک میں ہوشربا مہنگائی جنم لے رہی ہے۔ افتخار بشیر چوہدری نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کو جواز بناکر ہر ماہ  بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے نیز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا جاتا رہا ہے اب جبکہ بین الاقوامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے تو اس کا ریلیف عوام کو دینے کی بجائے عوام سے کمی کے نام پر مذاق کیا جارہا ہے اس لیے پٹرولیم کمی کے حقیقی ریلیف عوام تک منتقل کیا جائے اور حکومتی ٹیکس میں اضافہ کی بجائے کمی کی جائے۔

مزید : کامرس