ناقص سپرے سے کرم کش ادویات کا  50فیصد حصہ ضائع ہوجاتاہے، محکمہ زراعت

     ناقص سپرے سے کرم کش ادویات کا  50فیصد حصہ ضائع ہوجاتاہے، محکمہ زراعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قصور (اے پی پی)  ترجمان محکمہ زراعت نے کہاہے کہ جدیدتحقیق کیمطابق ناقص سپرے مشینری اور صحیح طریقہ سے سپرے نہ کرنے کیوجہ سے کرم کش ادویات کا تقریباً 50فیصد حصہ ضائع ہوجاتاہے جس سے نہ صرف کپاس یادوسری فصلات کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہوتاہے بلکہ کیڑوں کی قوتِ مدافعت میں اضافہ کے علاوہ ماحولیاتی آلودگی بھی بڑھتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کپاس کی پیداواری لاگت کا 50فیصد صرف کرم کش ادویات پر خرچ ہوتاہے جس کے نتیجے میں یہ بات اور بھی اہم ہوجاتی ہے کہ زہرپاشی صحیح آلات سے اورصحیح طریقوں سے کی جائے۔


‘زہرپاشی کے آلات یعنی ہینڈ سپریئرز اور ٹریکٹربوم سپریئرزکااچھااورصحیح ہونا ضروری ہے۔

مزید :

کامرس -