آرمی چیف کا نقیب اللہ محسود کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار

آرمی چیف کا نقیب اللہ محسود کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار

  



راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے نقیب اللہ محسود کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نقیب اللہ محسود کے والد محمد خان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔آرمی چیف نے نقیب اللہ کیلئے انصاف کے حصول کی کوششوں کی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مرحوم کے بلند درجات اور ان کے جنت میں اعلیٰ مقام کیلئے بھی دعا کی۔اپنے تعزیتی پیغام میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ فراہمی انصاف کا جو وعدہ ان سے کیا گیا تھا اسے پورا کرنے کی کوششیں جاری رہیں گی۔

آرمی چیف/اظہار افسوس

مزید : صفحہ اول