نیب کسی افسر کو براہ راست طلب نہیں کرے گا،چیف سیکریٹری پنجاب

نیب کسی افسر کو براہ راست طلب نہیں کرے گا،چیف سیکریٹری پنجاب

  



لاہور(جنرل رپورٹر) چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا ہے کہ نیب کسی افسر کو براہ راست طلب نہیں کرے گا۔ بیوروکریسی کو بڑے فیصلے کرنے کا مکمل اختیار دے دیاہے،گزشتہ روزمیڈیا کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے میجر)ر(اعظم سلیمان نے کہا کہ میں نے افسروں سے کہا ہے کہ کسی فائل پر دستخط کرتے ہوئے نیب کی کارروائی کا خدشہ ہو تو فائل مجھے بھجوا دیں میں دستخط کر کے بھجوا دوں گا، انہوں نے کہاکہ نیب کسی افسر کو براہ راست طلب نہیں کرے گا۔چیف سیکرٹری پنجاب کا کہنا تھا ہمیں عوامی مسائل کے حل کے لئے بڑے فیصلے کرنے چاہئیں۔ انہوں وزیر اعظم سے بھی اجازت لے لی ہے۔ انتظامیہ کو باقاعدہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ قواعد و ضوابط کی پیروی کرتے ہوئے کام کریں۔

چیف سیکرٹری پنجاب

مزید : صفحہ اول